یش راج فلمز بینر کو نہیں چھوڑ رہا، فلمساز منیش شرما

یش راج فلمز بینر کو نہیں چھوڑ رہا، فلمساز منیش شرما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمساز منیش شرما نے کہا ہے کہ وہ یش راج فلمز بینر کو نہیں چھوڑ رہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منیش شرما نے بالی وڈ میں یش راج فلمز بینر تلے بطور ہدایتکار فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ سے قدم رکھا انہوں نے کہا کہ وہ اس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کرنے میں بہت خوشی محسوس کررہے ہیں اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ اسے چھوڑ جائے ۔ا نہوں نے کہا کہ میں اس وقت اپنی نئی فلم ’’فین ‘‘ پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں اور آگے بڑھنا چاہتے ہوں تو فلم پروڈیوس کرسکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی میرا کوئی ارادہ نہیں فلم پروڈیوس کروں انہوں نے کہا کہ جب مناسب وقت آئے گا تو اس بارے میں ضرور فیصلہ کروں گا۔

مزید :

کلچر -