فرنچ فٹبال، شائقین اور پولیس کے درمیان تصادم

فرنچ فٹبال، شائقین اور پولیس کے درمیان تصادم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مارسیلے( نیٹ نیوز) فرنچ فٹ بال لیگ کے ایک میچ کے دوران شائقین اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق پیرس سینٹ جرمین کی روایتی حریف مارسیلے کے خلاف فتح کے بعد مارسیلی کے حامیوں نے گراؤنڈ میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ اور فاتح ٹیم کی بس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے فوری طور پر صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کی، شائقین اور پولیس میں جھڑپ کے دوران 8 اہلکار زخمی ہوئے۔