دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج لگے گا

دورہ بنگلہ دیش، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج لگے گا
    •      لاہور ( سپورٹس رپورٹر) دورہ بنگلہ دیش کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا 5روزہ ٹریننگ کیمپ آج سے قذافی سٹیڈیم میں لگے گا، تمام منتخب کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے،کوچنگ سٹاف لاہور پہنچ گیا۔تفصلات کے مطابق ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے، جہاں ایک سے دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ تینوں فارمیٹ کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑی آج لگنے والے ٹریننگ کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔ کوچنگ سٹاف بھی چھٹیاں گزارنے کے بعد کیمپ کو جوائن کرے گا۔ کیمپ میں بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی کیمپ 11اپریل تک جاری رہے گا۔جبکہ پاکستانی ٹیم 13اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہو گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی