انٹرنیشنل کرکٹ میں اسپنر کی زندگی مشکل ہوچکی ہے، عمران طاہر

انٹرنیشنل کرکٹ میں اسپنر کی زندگی مشکل ہوچکی ہے، عمران طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کے اسپنر اور آئی پی ایل میں دہلی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر نے کہاہے کہ موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اسپنر کی زندگی مشکل ہوچکی ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ محدود دورانیہ کی کرکٹ میں کلاسک اسپن باؤلنگ زیادہ کارآمد نہیں لیکن یہٹیسٹ کرکٹ میں ابھی بھی اپنا وجود رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ اب تبدیل ہوچکی ہے وہ نہیں سمجھتے کہ جو کلاسک اسپنر 20 سال قبل موجود تھے وہ ابھی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتے جنوبی افریقن باؤلر نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں جو ٹارگٹ میں نے بنایا تھا وہ حاصل نہیں کرسکا لیکن ورلڈ کپ میں کھیل کر بہت اچھا لگا میں نے ہر میچ میں یہ کوشش کی کہ میں ہر میچ میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں مجھے امید ہے کہ مستقبل میں کھیلے جانے میچوں میں میری پرفارمنس پہلے سے بہت زیادہ اچھی ہوگی ۔