لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام اجوکا ء تھیٹر کا ڈرامہ فیسٹول آج سے شروع ہوگا

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام اجوکا ء تھیٹر کا ڈرامہ فیسٹول آج سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء )کے زیر اہتمام اجوکا ء تھیٹر کا ڈرامہ فیسٹول آج سے شروع ہوگا اس فیسٹول کے دوران چار ڈرامے بلھا، لوپھر بسنت آئی،کون ہے یہ گستاخ اور دارا روزانہ شام7:30 بجے الحمراء ہال نمبر IIمیں پیش کیئے جائیں گے،ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمدخان کی خصوصی دلچسپی پر ان ڈراموں کو پیش کرنے کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ فیملیز کو معیاری تفریح پہنچانے کے ساتھ ساتھ سبق آموز کہانی پر مشتمل ڈرامے دکھا ئے جائیں اور لوگ ان ڈراموں سے زیادہ سے زیادہ نہ صرف لطف اندوز ہوں بلکہ وہ ان ڈراموں سے سبق حاصل کریں اور اچھے شہری بن کر ملک و قوم کی عزت و تو قیر میں اضافہ کریں۔واضح رہے کہ لاہور آرٹس کونسل کی اس کاوش کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل برو ئے کار لائے جائیں گے۔ مزید برآں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، لاہور آرٹس کونسل، کیپٹن(ر) عطاء محمد خان الحمراء میں معیاری اور صاف ستھرے ڈرامے پیش کرنے کے حامی ہے۔
تاکہ لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ الحمراء کے پلیٹ فارم کے ڈراموں سے لطف اندوز ہوں اور عوام کو گھٹن کے ماحول سے آزاد تفریح کا موقع ملے۔

مزید :

کلچر -