ریڈیو پاکستان نے مسیحیوں کے تہوار پر پروگرام نشر کرکے رواداری کا ثبوت دیا، شاہد پی معراج

ریڈیو پاکستان نے مسیحیوں کے تہوار پر پروگرام نشر کرکے رواداری کا ثبوت دیا، ...

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان نے مسیحیوں کے ہر تہوار پر خصوصی پروگرام نشر کرکے جو رواداری کا ثبوت دیا ہے اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا مسیحی اس ملک کے شہری ہیں اور ملک کی تعمیر وترقی میں دن رات اپنا کردار ادا کررہے ہیں یہ باتیں ڈین آف کیتھریڈل چرچ شاہد پی معراج نے ایسٹر کے موقع پر ہونے والی خصوصی سروس کے دوران کہیں ان کا کہنا تھا ۔ریڈیو پاکستان ایسا قومی ادارہ ہے جس کے کی وجہ سے مسیحیوں کی تقریبات اور تہواروں کی خصوصی عبادت ملک بھر کے لاکھوں مسیحیوں تک پہنچتی ہیں اور وہ لوگ ان سے مستفید ہوتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر میں اب بھی کئی دیہات اور شہر ایسے ہیں جہاں چرچ کی سہولت میسر نہیں اور ان جگہوں پر رہنے والے مسیحی اپنی عبادات ریڈیو پاکستان ہی کی وجہ سے کرتے ہیں کیونکہ ریڈیو پاکستان مسیحیوں کی ہر عبادت کو مکمل ریکارڈ کرکے ایک خصوصی ٹائم پر پیش کرتا ہے جس سے دوردراز رہنے والے مسیحی استفادہ کرتے ہیں اور اس لحاظ سے ریڈیو پاکستان مسیحی برادری کی بڑی خدمت کررہا ہے چناچہ اس موقع پر میں خصوصی طور پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سید عمران گردیذی،اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ساجد حسن درانی اور ان کی اوبی ٹیم جس کے نگران پروگرام منیجر شاہد امین ،اوبی پروڈیوسر مدثر قدیر، اوبی انجئینرشاہد بشیر اور اس ایسٹر کی اس خصوصی عبادت کو کور کرنے والے محمد نعیم شیخ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے ایسٹر،گڈفرائی ڈے اور کرسمس کے تہورا کی عبادات ملک بھر کے مسیحیوں تک پہنچتی ہیں۔

مزید : کلچر