سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کے 3 روزہ سالانہ کھیل آج شروع

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کے 3 روزہ سالانہ کھیل آج شروع

 لاہور ( خبرنگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کے 3 روزہ سالانہ کھیلوں کا آغاز آج واپڈا اسٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہورمیں ہورہا ہے۔سالانہ کھیلوں کا افتتاح سوئی ناردرن کے مینجنگ ڈائریکٹر عارف حمیدکریں گے۔ سالانہ کھیلوں میں کمپنی کے ہیڈ آفس سمیت 13 ریجنل دفاتر ایبٹ آباد ، بہاولپور،فیصل آباد ، ساہیوال ، گوجرانوالہ ، گجرات، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان ، پشاور، واہ کینٹ اور پراجیکٹ شیخوپورہ سے 19ٹیم کے کل288 مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایک ٹیم مجموعی طور پر 16کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ سوئی ناردرن کی سالانہ کھیلوں میں بیڈ منٹن سنگل، بیڈمنٹن ڈبل، ٹیبل ٹینس سنگل، ٹیبل ٹینس ڈبل، ریلے ریس، لانگ جمپ،رسہ کشی، والی بال، شاٹ پٹ اور ہائی جمپ کے مقابلے شامل ہیں۔ سالانہ کھیلوں کے انتظامی امورکے صدر سپورٹس سیل سہیل گلزار (سینئر جنرل مینجرڈسٹری بیوشن) ، نائب صد ر وسیم احمد (جنرل مینجرپرکیورمنٹ ) اور جنرل سیکرٹری اسپورٹس ندیم اشرف (جنرل مینجر پروجیکٹ لینڈ) کی زیر نگرانی قائم کردہ مختلف کمیٹیاں اور ممبران سنبھالیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی