پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے شکیب الحسن بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے شکیب الحسن بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف 17 اپریل کو کھیلے جانے والے میچ کیلئے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو کپتان نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں سلو رن ریٹ کی بناء پر ایک میچ پر پابندی کے بعدبنگلہ دیشی کر کٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 17اپریل کو پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں کپتان نامزد کردیا ہے شکیب کا کہنا ہے کہ کپتانی ملنا اعزاز کی بات ہے میری کوشش ہوگی کہ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کروں پاکستان کے خلا ف یہ سیریز ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔