نووک نے مرے کو شکست دیکر پانچویں مرتبہ میالی اوپن ٹائٹل جیت لیا

نووک نے مرے کو شکست دیکر پانچویں مرتبہ میالی اوپن ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میامی ( نیٹ نیوز) نووک جوکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دے کر پانچویں بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ نے 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں سکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے کو 6۔7، 6۔4، 0۔6سے شکست دی۔ جوکووچ کی اینڈی مرے کے خلاف یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے جبکہ عالمی ٹینس مقابلے 2013 ء کا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد مرے کی یہ 12 ویں شکست ہے ، میامی ٹائٹل جیتنے کے ساتھ جوکووچ نے رافیل نڈال کا ٹینس رینکنگ میں 141 ہفتوں تک عالمی نمبر ون رہنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے نووک نے کہا کہ محنت سے کامیابی حاصل کی ہے اور مستقبل میں بھی اشسی طرح میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتا رہونگا انہوں نے کہا کہ جب بھی کامیابی حاصل کرتا ہوں بہت خوشی ہوتی ہے اپنے پرستاروں کا بھی شکرگزار ہوں جن کی بدولت مجھے بہت حوصلہ ملتا ہے دوسری طرف اینڈی مرے نے نووک کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہارنے کا افسوس ضرور ہے لیکن میں نے عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی مستقبل میں اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کروں گا۔