انڈین پریمئر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا آغاز کل ہوگا

انڈین پریمئر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا آغاز کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کلکتہ ( نیٹ نیوز)انڈین پریمئر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا آغاز کل کلکتہ نائٹ رائڈرز اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں کل 56 میچز بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد 19 مئی کو پہلاکوالیفائر کھیلا جائے گا ۔20 مئی کو ایلیمنیٹر کھیلا جائے گا ۔22 مئی کو دوسرا کوالیفائر کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 24 مئی کو شیڈول ہے ۔آئی پی ایل کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے ۔آئی پی ایل کا پہلا ایڈیشن بھارت میں کھیلا گیا تھا جبکہ دوسرے کی میزبانی جنوبی افریقہ کو دی گئی ۔اس کے بعد تیسرے ، چوتھے ،5 ویں اور چھٹے ایڈیشن کی میزبانی بھارت نے خود کی جبکہ 7ویں ایڈیشن کی میزبانی یو اے ای اور بھارت نے مشترکہ طور پر کی۔