کامیڈی کردار ادا کرکے بہت اچھا لگتا ہے ، سلینا جیٹلی

کامیڈی کردار ادا کرکے بہت اچھا لگتا ہے ، سلینا جیٹلی
کامیڈی کردار ادا کرکے بہت اچھا لگتا ہے ، سلینا جیٹلی

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے کہا ہے کہ میں اس وقت دو فلموں میں فن کا مظاہرہ کررہی ہوں اور ان فلموں میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں اور شائقین کو پسند آئیں گے انہوں نے کہا کہ مجھے کامیڈی کردار ادا کرنے کا بہت شوق ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اب میں زیادہ سے زیادہ کامیڈی کرداروں کو ترجیح دوں اب تک میں نے کئی فلموں میں کامیڈی کردار ادا کئے ہیں اور ان فلموں میں میرے کرداروں کوبہت زیادہ پسند کریں گے ویسے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر طرح کے کرداروں میں کام کروں اور ہر اداکار کے ساتھ میں کام کرنا پسند کرتی ہوں

اداکارہ نے کہا کہ شہرت حاصل کرنے کا بہت شوق تھا لیکن میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے میں نے آج یہ مقام حاصل کیا ہے جس کو میں برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کروں گی۔

مزید : کلچر