گیارہویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ9 اپریل سے شروع
کراچی(آن لائن) گیارہویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ9 سے14 اپریل تک کراچی میں ہو گی ، ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان نیوی جہانگیر خان روشن خان سکواش کمپلیکس پر ہونے والی میڈیا کانفرنس کے دوران پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد زاہد نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے پری کوالیفائنگ اور کوالیفائنگ راؤنڈ نو اور دس اپریل جبکہ مین راؤنڈ کا آغاز گیارہ اپریل سے ہو گا۔ چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم پندرہ ہزار امریکی ڈالر ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی ناصر اقبال ہوں گے جبکہ دفاعی چیمپئن فرحان محبوب ہوں گے۔ گیارہویں چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ کو چیلنجر پندرہ کا نام بھی دیا گیا ہے کیونکہ اس میں ایک درجن سے زائد پاکستانی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی نڑاد کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔