چنبیلی پشتوفلم ’’ولی محبت کول گناہ دہ‘‘کی شوٹنگ کے لئے اسلام باد روانہ

چنبیلی پشتوفلم ’’ولی محبت کول گناہ دہ‘‘کی شوٹنگ کے لئے اسلام باد روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ چنبیلی پشتوفلم ’’ولی محبت کول گناہ دہ‘‘کی شوٹنگ کے لئے اسلام باد روانہ ہوگئیں۔فلم کے پہلے سپیل کی شوٹنگ ایورنیوسٹوڈیومیں ہوئی تھی اس فلم میں چنبیلی کیساتھ شہسوارہیروہیں۔شوٹنگ میں ان کے علاوہ جہانگیرجانی ،محمدعلی سواتی ،عمران خان اوردیگرفنکاروں نے حصہ لیا۔مذکورہ فلم کے ہدایتکارجاجی نادرہیں۔اداکارہ گزشتہ روزیونٹ کے ہمراہ اسلام آبادچلی گئیں۔فلم کی شوٹنگ مری ،اسلام آباداورمضافات میں کی جائے گی۔چنبیلی نے بتایاکہ وہ اس کے علاوہ ہدایتکارقیصرصنوبرکی فلم ’’حیدرخان‘‘میں بھی اداکارارشدخان کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہی ہیں۔انکی ایک اورفلم ’’شرطاخانان شرطاملنگان‘‘بھی زیرتکمیل ہے جس کے ہدایتکارحاجی نادرہیں۔
چنبیلی نے بتایاکہ وہ اداکارشہسوارکے ساتھ اس سے قبل بھی پشتوفلمو ں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ان کی دوپنجابی فلمیں نمائش کیلئے تیارہیں جن کے ہدایتکارامدادملک ہیں۔

مزید :

کلچر -