رئیل میڈرڈ نے گرینیڈا کو 1 کے مقابلے میں 9 گول سے روند دیا

رئیل میڈرڈ نے گرینیڈا کو 1 کے مقابلے میں 9 گول سے روند دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میڈرڈ( نیٹ نیوز) رئیل میڈرڈ نے اسپینش لیگ میں گرینیڈا کو 1 کے مقابلے میں 9 گول سے روند دیا، یہ رئیل کی 1967 کے بعد کسی بھی ٹیم کیخلاف بڑے مارجن سے پہلی فتح ہے، حریف سائیڈ کا واحد گول بھی ڈیگو مینز کے اون گول کی مرہون منت رہا، اس مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈواپنے کھیل کے عروج پر دکھائی دیے، انھوں نے پانچ گول کیے۔پہلا گول ان فارم گیرایتھ بیل نے 25 ویں منٹ میں کیا، رونالڈو نے ہاف ٹائم کے 8 منٹ بعد حریف گول پوسٹ پر گولہ باری شروع کی، ان کے چوتھے گول سے قبل اور بعد میں کریم بینزیما نے بھی گیند کو جال کی راہ دکھائی، ریئل میڈرڈ نے صرف 4 منٹ کے اسپیل میں تین گول کیے۔ اس موقع پر ڈیگو مینز اتنے جذباتی ہوئے کہ اپنے ہی گول پوسٹ میں گیند ڈال کر حریف سائیڈ کا کھاتہ کھول دیا۔ اس موقع پر رونالڈو نے ہیڈرر پر گیند کو جال میں ڈالا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد میڈرڈ کی ٹیم بارسلونا سے صرف ایک پوائنٹ کی دوری پر رہ گئی ہے۔