جیکس روڈولف 4مئی کو اپنی 34ویں سالگرہ منائیں گے

جیکس روڈولف 4مئی کو اپنی 34ویں سالگرہ منائیں گے

 جوہانسبرگ( نیٹ نیوز )جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیکس روڈولف اگلے ماہ 4مئی کو اپنی 34ویں سالگرہ منائیں گے۔ وہ 4مئی1981کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 48ٹیسٹ،45 ایک روزہ اور ایک ٹوئنٹی '20 میچ کھیلا ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 2622رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 1174رنز سکور کرسکے جبکہ واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں صرف 6 رنز سکورکئے ۔ نہوں نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 24سے 27اپریل 2003 کیدرمیان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 22سے 26نومبر 2012 کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 13اپریل2003 کو بھارت کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 5فروری 2006کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔ واحد ٹوئنٹی 20میچ 9جنوری 2006 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی