ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں،کرس جارڈن

ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں،کرس جارڈن

 جمیکا (نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرس جارڈن نے کہاہے کہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جائیگا اور کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی سرزمین پرکامیابی اپنے نام کرے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سیریز میں کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ میں ہونے والی شکست کا داغ دھونے کی کوشش کرے گی ۔ کرس جارڈن نے مزید کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کوویسٹ انڈیزٹیم کی صلاحیتوں کا اندازہ ہے اور اس سیریز کو لیکر ان کا مورال بھی ہائی ہے اور وہ جیت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے ابتدائی مرحلے میں ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد انگلینڈ ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی