انگلینڈ ٹیم دوسرا پریکٹس میچ کل سینٹ کیٹس کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی

انگلینڈ ٹیم دوسرا پریکٹس میچ کل سینٹ کیٹس کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی

 سینٹ کیٹس ( نیٹ نیوز )انگلینڈ کی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ کل بدھ سے سینٹ کیٹس کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 7 بجے جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح10 بجے شروع ہوگا ۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے اسی ٹیم کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی کھیلا تھا ۔دو پریکٹس میچ مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔سیریز کا پہلا میچ انٹیگا کے سر وائی وین رچرڈ انٹرنیشل اسٹیڈیم میں13 سے 17 اپریل تک کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اپریل تک کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم سے 5مئی تک کھیلا جائیگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی