چناکا ویلگیدرا نے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

چناکا ویلگیدرا نے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

 کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکن فاسٹ باؤلر چناکا ویلگیدرا نے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ انہوں نے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سنہالیز سپورٹس کلب کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کی اور 4 اوورز میں 2 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ اس طرح انہوں نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر پیٹر مورس کا ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ پیٹر مورس نے گزشتہ سال رام سلیم ٹی 20 ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا باؤلر نے اس اعزاز ملنے پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ بہت اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے اور اس مرتبہ بھی اچھی پرفارمنس دی لیکن مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ میں اتنی اچھی پرفارمنس دکھا ؤں گا یہ میری یادگار پرفارمنس ہے جس کو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی