ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں کیلئے نیا چیلنج آئی پی ایل ہے ، روہت شرما

ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں کیلئے نیا چیلنج آئی پی ایل ہے ، روہت شرما

 کلکتہ (نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کے بعد اب کھلاڑیوں کے لئے اگلا چیلنج آئی پی ایل کی صورت میں موجود ہے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے آئی پی ایل کے8 ویں ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کی کپتان کرنے والے روہت شرما نے کہاکہ ہم آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں کھیلا جانے والا کرکٹ کا عالمی کپ تو اپنے نام نہیں کرسکے لیکن اب بھارتی کھلاڑیوں کیلئے اگلا چیلنج آئی پی ایل ہے جس میں انہیں اپنی بھر پور کارکردگی دیکھانا ہوگی اور اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی