روس، فٹبال میچ میں لڑائی ، گھونسوں اور لاتوں کا استعمال
ماسکو (نیٹ نیوز ) روس کے دارالحکومت ماسکو میں میں مقامی کلبوں کے درمیان فٹ بال میچ کے دوران سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔شائقین نے ایک دوسرے پرلاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ دارالحکومت ماسکو میں دو مقامی کلبوں کے درمیان میچ کے دوران تماشائی ایک دوسرے پر پل پڑے۔ لوگوں نے ایک دوسرے پر بوتلیں اور پتھر پھینکے۔ پولیس اہلکاروں نے لڑائی چھڑانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے۔ اس دوران ہونے والی بارش بھی لوگوں کی لڑائی ختم نا کرا سکی ،آخرکار پولیس نے لوگوں پر لاٹھی چارج شروع کیا ، لڑائی میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔