بھارتی بورڈ نے اسپنر سنیل نارائن کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دیدی

بھارتی بورڈ نے اسپنر سنیل نارائن کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دیدی

 ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔سنیل نارائن پر 2014 میں کھیلی جانے والی چیمپئنز لیگ کے دوران مشکوک باؤلنگ ایکشن کے باعث آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی لیکن بعد میں آئی سی سی نے ان کا باؤلنگ ایکشن کلےئر کردیا تھا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سنیل نارائن کو آئی پی ایل میں شرکت کرنے کے لئے ایک اور ٹیسٹ دینا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی