ڈربی شائر نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے دلشان کی خدمات حاصل کر لیں

ڈربی شائر نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے دلشان کی خدمات حاصل کر لیں

 لندن(نیٹ نیوز) سٹار سری لنکن اوپننگ بلے باز تلکارتنے دلشان نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ٹو کیلئے ڈربی شائر سے معاہدہ کر لیا۔ 38 سالہ جارح مزاج بلے باز چار ٹی ٹونٹی اور دو کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز میں کلب کی نمائندگی کریں گے۔ کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ کھیلنے کے بعد اگست میں دلشان واپسی پر دوبارہ ڈربی شائر کو جوائن کریں گے۔ دلشان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈربی شائر ایک مضبوط کلب ہے اس میں شمولیت اعزاز کی بات ہے اور میں اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا اس سے قبل بھی جس ٹیم کی جانب سے میں کھیلا ہوں میں نے ہمیشہ ہی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی