بھارت میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 21 ویٹ لفٹرز پر پابندی

بھارت میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 21 ویٹ لفٹرز پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارت کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (آئی ڈبلیو ایف) نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 21 ایتھلیٹس کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔ان ویٹ لفٹرز کا رواں سال مقامی مقابلوں اور میچوں سے ہٹ کر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔معطل ہونے والوں میں خاتون ویٹ لفٹر سنیتا رانی بھی شامل ہیں، جنھوں نے 2006 میلبورن میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔آئی ڈبلیو ایف کے نائب صدر ساہدیو یادو نے ایک بیان میں کہا کہ 'حالیہ سالوں میں یہ سب سے بڑی تعداد میں ایسے کیس پکڑے گئے ہیں۔یادو کے مطابق، ان ویٹ لفٹرز کو مختلف ممنوعہ ادوایات کھانے پر معطل کیا گیا ہے لیکن دوسرے سیمپل ٹیسٹ آنے سے پہلے یہ پابندی حتمی نہیں ہو گی۔انسداد ڈوپنگ کی عالمی ایجنسی کے قوانین کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ اس جرم کے مرتکب کھلاڑیوں پر چار سال پابندی عائد ہو سکتی ہے۔