حائیر کا کنزیومر ہیلتھ کیلئے ’’آن لائن‘‘ فیکٹریز کے قیام کا اعلان
لاہور(پ ر)دنیا کے صف اول کے اپلائنسز برانڈ اور پاکستان میں ریفریجریٹرز کے لیڈنگ برانڈ حائیرنے کمپنی کے ریسرچ و ڈویلپمنٹ سورسز اور یوزرزکے درمیان براہ راست رابطے کیلئے آن لائن فیکٹریز کے قیام کا اعلان کیا ہے تاکہ حفظان صحت اور صارفین کی ہیلتھ کیلئے نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی جاسکیں۔پاکستان میں حائیر کی ریفریجریٹرز رینج نے آغازسے ہی حفظان صحت اور ہیلتھ کے فیچرز متعارف کرواے ہیں۔ مثال کے طور پر حائیر کی خصوصی تیار کردہ اینٹی بیکٹیریل ٹیکنالوجی خود بخود بیکٹیریا کا خاتمہ کردیتی ہے۔ حائیر ریفریجریٹر کے اندر ویجیٹیبل سٹور خالص ورجن پلاسٹک کا بنا ہوتا ہے ۔یہ ایئر ٹائٹ ڈیزائن پھلوں اور سبزیوں کو تازہ رکھتا ہے اور بیکٹیریا کی نشونما کو روکتا ہے۔دیگر حائیر ٹیکنالوجیز خودبخود پھلوں اور سبزیوں پر وٹامن سی کے سپرے کیساتھ انہیں تازہ رکھتی ہیں۔ تمام حائیر ریفریجریٹرز منفرد اینٹی فنگل گیس کِٹ کیساتھ لیس ہوتے ہیں جو دروازے کو مکمل بند رکھ کر تازگی برقرار رکھتا ہے۔اس طرح حائیر کی ٹھوسGIسٹیل بیک لائف ٹائم کیلئے بنائی جاتی ہے جو کیڑے مکوڑوں کیخلاف مزاحمت کرتی ہے۔