کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ جون 2015ء تک کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے گا:سیکرٹری بابرحیات تارڑ

کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ جون 2015ء تک کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر ) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ جون 2015ء تک کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں محکمہ کوآپریٹو میں ٹیکنیکل ونگ قائم کیا گیا ہے۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ یہ کمیٹی حکومت پنجاب نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور پرائیویٹ سکیموں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے قائم کی گئی ہے۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، ضلعی حکومت، کوآپریٹوز، ایل ڈی اے، واسا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمپیوٹرائزیشن کے بعد تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملات ایل ڈی اے، واسا اور دیگر حکومتی اداروں کو تمام معاملات چیک کر کے برائے منظوری بھجوائے جاسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزیشن کے بعد تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوساٹئیز کے کام کی ایک طرف موثر نگرانی ہوگی کام میں شفافیت آئے گی اور ممبران کے مفادات کا بہترین تحفظ ہو سکے گا۔ اجلاس میں سیوریج سہولیات کی فراہمی، ایل ڈی اے پاس رہن شدہ پلاٹس، ترقیاتی کاموں، سٹمپ ڈیوٹی کی وصولی، سکولز، کمیونٹی پلاٹس کا استعمال اور ممبران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا رائے ونڈ روڈ پر اربوں روپے مالیت سے سیوریج کا کام شروع ہے جس سے 11 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز 16 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمیں اور متعدد آبادیاں استفادہ کر سکیں گی۔ اخراجات عوام کی سہولت کیلئے 90 فیصد حکومت پنجاب ادا کرے گی اور صرف 10 فیصد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور پرائیویٹ سکیمیں برداشت کریں گے اور اس سہولت سے لاکھوں شہری استفادہ کریں گے۔

مزید :

کامرس -