سی سی بی پی ایل کا موٹر وے پولیس کے ساتھ معاہدہ

سی سی بی پی ایل کا موٹر وے پولیس کے ساتھ معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) اپنی سپلائی چین میں بہترین کارکردگی اور اچھی گورننس کے مشن میں مزید توسیع لانے کے سلسلے میں کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی بی پی ایل) نے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد اپنے ڈرائیورز کیلئے روڈ سیفٹی کے تربیتی پروگرام کا انعقاد ہے۔ سی سی بی پی ایل کی کاروباری سماجی ذمہ داری کے تحت اس منفرد اقدام کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد کمپنی کے کاروباری شراکت داروں کی استعداد میں اضافہ کیا جائے اور معاشرہ مستحکم بنایا جائے۔ اس مفاہمتی یاد داشت پر سی سی بی پی ایل کی کمرشل ڈیپارٹمنٹ، ہیومن ریسورسز بزنس پارٹنر شائستہ حسن اور شیخوپورہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز ٹرینگ کالج شیخوپورہ کے کمانڈنٹ خرم شہزاد حیدر نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت سینکڑوں ڈرائیوروں کو تربیت فراہم کی جائے گی ۔ جس کے ذریعے ان میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے رویئے میں تبدیلی لائی جائے گی تاکہ ڈرائیور جب سڑک پر موجود ہوں تو اپنی جانب سے اور دوسروں کے لئے انتہائی احتیاط کو یقینی بنائیں۔ اس تربیتی پروگرام میں دفاعی ڈرائیونگ کے طریقے، روڈ سیفٹی کی احتیاطیں، عملی نمونے، کاک پٹ کی مشقیں، ٹریفک کے قواعد و ضوابط، ٹرک انجینئرنگ، سڑکوں پر علامات اور نشانات، مخصوص طرز فکر اور تحرک، قانونی ضروریات، تھکن کا انتظام، مسائل کا حل، فرسٹ ایڈ اور ڈرائیور کیلئے صفائی و تیاری شامل ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی سی بی پی ایل کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز ظفر عباس جعفری نے کہا کہ "ہمارے ملک میں روڈ سیفٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے جس کا اظہار اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سال 17 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ 51 ہزار انتہائی شدید زخمی ہوتے ہیں جن میں اکثر کی ٹانگ ضائع ہوجاتی ہے یا وہ مفلوج ہوجاتے ہیں۔ یہ ہر کمپنی کی ذمہ داری ہونی چاہیے کہ نہ صرف اپنے ڈرائیورز کے لئے روڈ سیفٹی کی تربیت کا آغاز کیا جائے بلکہ کاروباری شراکت داروں جیسے ڈسٹرییوٹرز کے لئے بھی تربیت شروع کی جائے جو کمپنی کے کاروبار میں براہ راست شامل ہیں۔ سی سی بی پی ایل اس پروگرام کے ذریعے ایک مثال قائم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ "

مزید :

کامرس -