تین روزہ صنعتی نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں ختم ہوگئی

تین روزہ صنعتی نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں ختم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)تین روزہ صنعتی نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں ختم ہوگئی۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے زیر اہتمام ہونیوالی انڈسٹریل ایکسپومیں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 150نمائش کاروں نے اپنی مصنوعات کو ڈسپلے کیا ان میں قومی، مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیاں شامل تھیں۔ نمائش کے آخری روز پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بتایاکہ ایکسپو2015سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک پاکستان کے سافٹ امیج میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ویژنری قیادت میں صوبہ پنجاب میں ٹھوس بنیادوں پر صنعتی ترقی کیلئے کام جاری ہے اور پیڈمک تین نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے تعمیراتی سرگرمیوں کی تکمیل کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے روزگار کء ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے مجموعی داخلی پیداوار میں اضافہ اور غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ نمائش میں 500سے زیادہ پراڈکٹس کا ڈسپلے کیا گیا۔

مزید :

کامرس -