زبردست تیزی‘انڈیکس 338پوائنٹس اضافے سے 31752پربند

زبردست تیزی‘انڈیکس 338پوائنٹس اضافے سے 31752پربند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی31,500,31,600اور 31.700کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحا ل ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں70ارب47کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت15.30فیصدکم جبکہ69.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31341پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم ،توانائی اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس338.21پوائنٹس اضافے سے 31752.17پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے255کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ91کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں70ارب 47 کروڑ 34لاکھ84ہزار847روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 70کھرب4ارب 88کروڑ46لاکھ 86 ہزار 875روپے ہوگئی ۔                 پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں24کروڑ14لاکھ 44ہزار 850شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں4کروڑ36لاکھ17ہزار740 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ویتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت115.00روپے اضافے سے2415.00روپے اورایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت58.98روپے اضافے سے1238.65روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت14.75روپے کمی سے1605.25جبکہ اسماعیل انڈسٹریز کے حصص کی قیمت7.53روپے کمی سے221.00روپے ہوگئی ۔پیر کو میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں1روڑ84لاکھ76ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.99روپے اضافے سے57.59روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ76لاکھ28ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.53روپے اضافے سے53.31روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس194.78پوائنٹس اضافے سے 20080.97پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس744.58پوائنٹس اضافے سے 52098.51جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس228.47پوائنٹس اضافے سے 22498.51پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -