اوورسیز انویسٹرز چیمبر نے حکومت کو اپنی بجٹ سفارشات بھجوا دیں

اوورسیز انویسٹرز چیمبر نے حکومت کو اپنی بجٹ سفارشات بھجوا دیں

 لاہور (اے پی پی) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئندہ مالی سال2015-16کے وفاقی بجٹ کیلئے فیڈرل بورڈ آفریونیو(ایف بی آر)کو اپنی بجٹ سفارشات‘ تجاویز و آراء بھجوا دی ہیں۔(او آئی سی سی آئی) کے ترجمان نے پیر کے روز بتایا کہ چیمبر کی جانب سے ایف بی آر کو 54صفحات پر مشتمل سفارشات و تجاویز ارسال کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بجٹ سفارشات میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کے علاوہ مراعات سمیت ٹیکس نظام کو فعال و آسان بنایاجائے تا کہ چھوٹے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں و تاجروں کو آسانی ہو اور عالمی منڈیوں کے مطابق پاکستان میں پیداوار کا شعبہ ترقی کر سکے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بجٹ سفارشات میں حکومت سے معیشت و اقتصادی امور کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکس ریفارمز متعارف کروانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ سفارشات میں حکومت سے خصوصی طور پر توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تا کہ ملکی معاشی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ (lh/hma/mrn 1326:15)

مزید : کامرس