رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا

رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا

اسلام آباد(آئی این پی)رواں سال برآمدات کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔ ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ترقی دیئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے لئے پاکستان کی برآمدات کا ہدف 27 ارب ڈالرز رکھا گیا ہے۔ رواں مالی دال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 16 ارب ڈالرز تک پہنچ پائی ہیں اور بقیہ عرصے تک بھی یہی رحجان رہے گا اور یہ برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر تک جا سکے گا۔ گزشتہ چار پانچ سالوں سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔

مزید : کامرس