کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں، محکمہ زراعت

کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں، محکمہ زراعت

 راولپنڈی/ اسلام آباد(آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زرعی فصلات کی پیداوار بڑھانے کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں۔ اس مقصد کے لئے محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ میں پیدا ہونے والی فصلات کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی، پیداواری منصوبہ جات، منظور شدہ اقسام، عناصر صغیرہ و کبیرہ کی ضروریات، وقت کاشت، شرح بیج اور دیگر کاشتی امور پر مشتمل زرعی مطبوعات تیار کی ہیں جن میں امردو کی کاشت، بارانی علاقوں کے چارے، گوداموں میں غلہ کی حفاظت، کھمبی کی کاشت، کچن گارڈننگ، پنجاب میں آلو کی کاشت، مکئی کی کاشت، پوٹھوار کے پھل، پنجاب کی دالیں، پلاسٹک ٹنل میں سبزیوں کی کاشت، مگس بانی، پھلوں کی کاشت، پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعات، پنجاب کے چارے، تیلدار اجناس کی کاشت، پھولوں کی کاشت، کلراٹھی زمینوں کا منافع بخش استعمال، موسم گرما کی سبزیاں، موسم سرما کی سبزیاں، ادویاتی پودوں کی کاشت، ترشاوہ پھل، کماد کی کامیاب کاشت اور دیگر فصلات کے بارے میں زرعی مطبوعات شامل ہیں۔ جو کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے متعلقہ شعبہ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ان کے علاوہ محکمہ زراعت کے ماہرین کی کاوشوں سے پندرہ روزہ ’’زراعت نامہ‘‘ باقاعدگی سے شائع کیا جاتا ہے جس کی سالانہ ممبر شپ حاصل کرکے تمام فصلات سے متعلق جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سفارشات اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : کامرس