پاکستان کے ساتھ فوڈفیسٹول کاانعقادکیاجاناچاہیے: وزیراعلیٰ اترپردیش

پاکستان کے ساتھ فوڈفیسٹول کاانعقادکیاجاناچاہیے: وزیراعلیٰ اترپردیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی آخیلش یادیو نے کہا ہے کہ کھانا پکانے کے طریقے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور تجارت کے فروغ میں مفید ہو سکتے ہیں ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پاک بھارت لائف سٹائل اور فوڈ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات دوطرفہ تعاون کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ثقافتی اور ایسے فوڈفیسٹیول کا انعقاد انتہائی مثبت سرگرمی ہو سکتی ہے جو کہ دوطرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ میں بھی مفید ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے کے طریقے بھی دونوں ملک کے عوام کے دلوں کو جوڑنے کی ایک نئی راہ ہو سکتی ہے۔ ۔

مزید :

کامرس -