لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر 101کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔27کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ65 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 92.20پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5548.93پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 5لاکھ 16 ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز32 لاکھ 30 ہزار700حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ1لاکھ65 ہزار500حصص۔ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے67ہزار500 حصص۔ سدرن الیکٹرک پاورکمپنی لمیٹڈ کے 35 ہزار 500حصص فروخت ہوئے  ۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ماڑی پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت20.11روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.80روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -