نائیجیریا ‘ مسافر بس اور فوجی گاڑی میں تصادم ‘ 7ہلاک ‘18زخمی

نائیجیریا ‘ مسافر بس اور فوجی گاڑی میں تصادم ‘ 7ہلاک ‘18زخمی

 کانو(آن لائن)شمال مشرق نائیجیریا میں شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بھری ایک بس ایک بکتر بند فوجی گاڑی سے ٹکرا گئی،حادثے میں سات افراد ہلاک جبکہ 18زخمی ہو گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب شادی سے واپس آنے والی بچوں اور خواتین سے بھری باوچی ریاست میں ریزارے قصبے سے باہر ایک فولادی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ٹرانسپورٹ کے اہلکار سیدو یوسف فنٹوٹا نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بس ڈرائیور گاڑی کے اگلے ٹائر پھٹ جانے کے بعد گاڑی پر اپنا قابو برقرار نہ رکھ سکا اور مخالف سمت سے آنیوالی ایک بکتر بند فوجی گاڑی سے ٹکرا گیا۔اس نے کہا کہ ہم نے حادثے میں ہلاک آٹھ افراد اور 18 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، یہ تمام بس میں سوار افراد تھے ، نائیجیریا کی خستہ حال سڑکوں پر مہلک حادثات عام ہیں جو کہ اکثر تیز رفتاری ، اوورلوڈنگ یا غیر محتاط ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر