19سالہ برطانوی فرسٹ کلاس کر کٹر کا ہر طرز کی کر کٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

19سالہ برطانوی فرسٹ کلاس کر کٹر کا ہر طرز کی کر کٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

 لندن ( نیٹ نیوز) یارکشائر کی جانب سے محض ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے 19سالہ وکٹ کیپر بلے باز بارنی گبن نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر کے دنیا ئے کرکٹ کو حیران زدہ کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بارنی گبن نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ وہ گیارہ سال کی عمر سے یارکشاتر سے وابستہ ہیں اور ان خیال میں یہ ان کیلئے کسی اور پلینے کو اختیار کرنے کا بہترین حکمت ہے ادھر پارکشاتر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ڈویلپمنٹ این ڈیوس نے کہا کہ یہ گبن کا ذاتی فیصلہ ہے بارنی گبن نے 2011میں 15سال اور 27دن کی عمر میں پارکشاتر کی جانب سے ڈریم یونیورسٹی کے خلاف اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وکٹوں کے پیچھے 6شکار کرنے کے بعد نمبر 11پر بیٹنگ کرتے ہوئے ایک رنز بنا کر ناقابل شکست ہے انہوں نے کہاکہ میں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے اور یہ میرے لئے کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں اس فیصلے کے بعد خود کو بہت ہلکامحسوس کررہا ہوں اور امید ہے یہ میرا فیصلہ اچھا ثابت ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی