اسد ساہی کا انتقال!

اسد ساہی کا انتقال!

سٹی 42ٹیلی ویژن کے چیف رپورٹر اسد ساہی اچانک چل بسے، ان کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، وہ اچھے صحافی اور ہر دلعزیز شخصیت تھے ان کی تدفین آبائی گاؤں میں ہوئی اور دعائے مغفرت کی محفل دفتر میں کرائی گئی جس میں کثیر تعداد میں ہم پیشہ بھائیوں نے شرکت کی۔ اسد ساہی نے جرنلزم میں اپنے کیرئیر کا آغاز روزنامہ پاکستان سے 1996ء میں کیا اور کرائم کے علاوہ مختلف شعبوں کی رپورٹنگ کی، پھر وہ ٹیلی ویژن کی طرف چلے گئے ، ان کی وفات پر ساتھی سوگوار ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے جوانی کے عالم میں ہی دنیا چھوڑ گئے۔

مزید : اداریہ