عمران خان قائدین کی توہین کرتے ہیں ، جتنی ان کی ذلت ہوئی وہ کسی کی نہیں ہوئی : وسیم اختر

عمران خان قائدین کی توہین کرتے ہیں ، جتنی ان کی ذلت ہوئی وہ کسی کی نہیں ہوئی : ...
عمران خان قائدین کی توہین کرتے ہیں ، جتنی ان کی ذلت ہوئی وہ کسی کی نہیں ہوئی : وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءوسیم اختر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کی توہین کرتے ہیں۔عمران خان کی جانب سے اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عمران خان میڈیا میں سستی شہرت حاسل کرنا چاہتے ہیں لیکن اسمبلی میں ان کی جتنی ذلت ہوئی ہے وہ کبھی کسی کی نہیں ہوئی۔ایم کیو ایم کے رہنماءکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 4 ماہ تک دھرنا دے کر ملک و قوم کا نقصان کیا اور پھر اسی جعلی اسمبلی میں خود بھی شریک ہو گئے۔

خواجہ آصف نے اپنا اور پارٹی کا وقار مجروح کیا:عمران خان

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے ان کی پارٹی کے سابق صدر جاوید ہاشمی کی جانب سے کیے گئے انکشافات کا جواب دیں تاکہ عوام کو بھی ان کے سوالوں کا جواب مل سکے۔عمران خان کی جانب سے الطاف حسین پر لگائے گئے الزام کا جواب دیتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جانب سے جو تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں الزامات لگائے گئے وہ اس پر معذرت کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسی بات کا ذکر کرنا افسوسناک بات ہے۔