مومن پورہ میں فیکٹر ی پر چھاپہ ‘ کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ ی گئی

مومن پورہ میں فیکٹر ی پر چھاپہ ‘ کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ ی گئی

لا ہور ( جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے مو من پورہ روڈ داروغہ والہ کے علا قہ میں واقع امین وائر ہیٹنگ فیکٹری پر چھا پہ مارا۔ضلعی انتظامیہ اور سوئی گیس حکام نے کارروائی کی۔ٹا سک فورس کی ٹیم نے کارروائی کے دوران فیکٹری میں گیس چوری پکڑ لی فیکٹری میں ڈائریکٹ بائی پاس لگا کر گیس چوری کی جا رہی تھی۔کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ فیکٹری کا میٹر تین سال قبل70لاکھ روپے کا بل ادا نہ کر نے پر اتار لیا گیا تھا اُس وقت سے اس فیکٹری میں ڈائریکٹ بائی پاس لگا کر گیس چوری کی جا رہی تھی۔سوئی گیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ فیکٹری تقریباً اب تک9کروڑ روپے کی گیس چوری کر چکی ہے۔ٹا سک فورس کی ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا اورعدنان اور اسلم نامی افراد کو گرفتار بھی کروا دیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈا ؤن جا ری ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بجلی و گیس چوری کی اطلاع ڈی سی او آفس میں دیں تا کہ کارروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1