پٹرول مہنگا ہونے کے بعد سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں15فیصد اضافہ

پٹرول مہنگا ہونے کے بعد سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں15فیصد اضافہ

 لاہور ( اسد اقبال )صو بائی دارلحکو مت کے تاجروں ، آڑھتیو ں او ر ڈیلر مافیا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے کو جواز بنا کر روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں از خو د اضافہ کر کے مارکیٹو ں اور منڈیو ں میں مصنوعی مہنگائی برپاکردی ہے جس سے اجناس سمیت سبزیو ں و پھلوں کی قیمتو ں میں 5سے 15فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس خامو ش تماشائی بنے چشم پو شی اختیار کیے ہوئے ہیں۔عوامی حلقو ں کے نمائندوں نے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی اور گراں فروشی کر نے والے مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق منافع خو ر مافیا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں معمو لی ا ضافے پر ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر منافع خوری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔جبکہ مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے بلند و با لا دعو ؤ ں اور و عدو ں کے با و جو حکو مت شہر بھر میں جاری مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے میں مثبت اقدا مات نہ اٹھا سکی ۔رواں ہفتے کے دوران جن اشیاء کی قیمتو ں میں15فیصد تک اضا فہ ہوا ان میں چینی ، دالیں، آلو ، پیاز ، ٹماٹر ، ادرک ، ہر ی مرچ ، دھنیا ،سیب ،کیلا ،کنو و دیگر اشیاء شا مل ہیں ۔عوامی حلقو ں کے نما ئندو ں کا کہنا ہے کہ حکو مت وقت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1