دو روزہ پولٹری فوڈ فیسٹیول 10اپریل کو شروع ہو گا ‘ کھانا پکانے کے مقابلے بھی ہونگے

دو روزہ پولٹری فوڈ فیسٹیول 10اپریل کو شروع ہو گا ‘ کھانا پکانے کے مقابلے بھی ...

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ’’پولٹری فوڈ فیسٹیول‘‘ 10 اپریل سے شروع ہوگا۔پی پی اے، محکمہ لائیو سٹاک اور حکومت پنجاب کے اشتراک یہ میلہ ریس کورس پارک میں منعقد ہو رہا ہے ۔فوڈ فیسٹیول میں دوپہر تین بجے سے رات گیارہ بجے تک مرغی کے گوشت اور انڈوں سے بنی ڈشیں رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ علاوہ ازیں پروگرام میں فوڈ اینڈ بینکوٹ، کنزیومر ایجوکیشن، کوکنگ کے مقابلے، فینسی برڈ شو، میوزیکل شو، کامیڈی شو اور میجک شو کے علاوہ شرکاء کیلئے قیمتی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔کوکنگ کمپٹیشن میں شرکت کی خواہش مند خواتین پی پی اے سے رابطہ کر کے رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر مصطفی کمال نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری فوڈ فیسٹیول اہلیان لاہور کیلئے تفریح سے بھرپور پروگرام ہوگا جس میں تمام افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اے نے ہر عمر کے افراد، بچوں اور مرد و خواتین کی دلچسپی کیلئے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا ہے جہاں مرغی اور انڈے کے گوشت سے بنے مزیدار کھانوں کے علاوہ فینسی برڈ شو، کوکنگ کمپٹیشن اور قیمتی انعامات بھی ملیں گے۔ ڈاکٹر کمال نے اہلیان لاہور کو پی پی اے کی جانب سے شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ 10 اور 11 مارچ کو ریس کورس پارک تشریف لائیں اور پولٹری فوڈ فیسٹیول کا حصہ بنیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1