غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی دھرم بھر م کر دیے،سعدیہ سہیل

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی دھرم بھر م کر دیے،سعدیہ سہیل

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کے معمولات زندگی دھرم بھرم کر کے رکھ دئیے کاروبارِ زندگی تباہی کے دھانے پہنچ چکا ہے لیکن حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہروں میں12سے16گھنٹے اور دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عملاً اجیرن بنادی ہے مرمت کا بہانہ بنا کر 6سے8گھنٹے تک بجلی کی بندش کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔حکومت لوڈشیڈنگ کے غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کوکنٹرول کرے اگر ایسی صورتحال جاری رہی توگھروں کے چولہے ٹھنڈے،بے روزگاری میں اضافہ اور کاروبار ٹھپ ہوجائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1