عمران خان کا اسمبلی میں واپس آنے کا اعلان خوش آئند ہے،نعیم اللہ گل
لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیوں میں واپسی آنے کا اعلان خوش آئند ہے امید ہے کہ اب وہ اپنی ضد چھوڑ دیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی سیاست میں تحریک انصاف کو کردار ادار کرنے کا موقع ملا ہے اس موقع کو ضائع نہ کیا جائے ۔ کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ برس ہونے والے دھرنوں اوراحتجاج کی سیاست کے باعث قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا ستمبر میں دورہ پاکستان منسوخ ہوا اور چین کے صدر بھارت گئے جہاں انہوں نے اربوں ڈالر کے معاہدے کیے جس سے پاکستانی قوم کو مایوسی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے اوردونوں ملکوں کی دوستی سمندر سے گہری،شہد سے میٹھی ،ہمالیہ سے بلند اورفولاد سے زیادہ مضبوط ہے،دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے اسلام آباد میں ہونے والے توانائی ، انفراسٹرکچر اوردیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے اربوں ڈالر کے معاہدے بیجنگ میں طے پائے جس کی وجہ صرف اورصرف دھرنا سیاست تھی۔