اسمبلیوں میں ’’مک مکاؤ ‘‘نہیں حقیقی اپوزیشن کر ینگے،چودھری سرور

اسمبلیوں میں ’’مک مکاؤ ‘‘نہیں حقیقی اپوزیشن کر ینگے،چودھری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف اسمبلیوں میں ’’مک مکاؤ ‘‘نہیں حقیقی اپوزیشن کر یگی ‘حکمرانوں کو عوام دشمن اقدامات سے باز رکھنے کیلئے پارلیمنٹ میں ان پر بھر پور دباؤ ڈالا جائیگا‘حکمرانوں کو عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم بر سانے سے بھی روکا جا ئیگا ۔ سوموار کے روز لندن سے ٹیلیفونک گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور قومی اسمبلی سمیت باقی اسمبلیوں میں تحر یک انصاف حقیقی اور ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کر یگی۔ انہوں نے کہا کہ کس بھی ملک میں اس وقت تک جمہو ریت اور پارلیمنٹ مکمل نہیں ہو تی جب تک وہاں حقیقی اپوزیشن موجود نہ ہواور تحر یک انصاف پار لیمنٹ میں اپوزیشن کے حوالے سے اپنی بھر پور ذمہ داری پوری کر یگی۔

مزید : علاقائی