یوایم ٹی نے آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول 2015 کا اعزاز جیت لیا

یوایم ٹی نے آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول 2015 کا اعزاز جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بی ایس آنرز انگریزی ادب کے طالب علم فہد حسین نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہونے والے لائل پور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول کے ابتدائی راؤ نڈ میں پاکستان بھرمیں دوسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ فائنل راؤنڈ میں تیسری پو زیشن حاصل کی ۔ اس ادبی مقابلے میں پورے پاکستان سے پچیس یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ فہد حسین کی اس نمایاں کامیابی پر اسے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے فہد حسین کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد دی اور حوصلہ افضائی کرتے ہوئے اسی طرح دل لگا کہ محنت کرنے کی نصیحت کی۔

مزید :

علاقائی -