سندھ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،درجنوں مکان منہدم ،متعدد افراد زخمی

سندھ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،درجنوں مکان منہدم ،متعدد افراد زخمی

 اوستہ محمد (اے این این) جعفرآباد ،نصیرآباد ،صحبت پور ، جھل مگسی ،اوستہ محمد سمیت اندرون سندھ میں بھی ایک مرتبہ پھر موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواوں نے تباہی مچا دی درجنوں کچے مکانات و جھونپڑیاں منہدم کئی افراد زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئے ،درجنوں درخت گر گے جبکہ گندم ،سرسوں ،ٹماٹرسمیت خریف کے دیگر فصلات تباہ رائیس ملوں اور بجلی کے ٹاورز کو شدید نقصان رابطہ سڑکیں بھی متاثررہی سہی کثر بارش نے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کے دکھڑوں میں اضافہ کر دیا پانچ روز بعد بھی اوستہ محمد سب ڈویژن میں بجلی بحال نہ ہو سکی ۔شہر میں پانی ناپید عوام پانی کے بوند بوند کے لیے ترس گے ۔میونسپل کمیٹی عملہ سمیت بلدیاتی الیکشن میں منتخب کونسلران بھی غائب شہر کے جناح روڈ سمیت گلی محلوں میں بارش کا پانی جھیل کا منظر پیش کرنے لگا۔جس کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے 122سے زائد کمسن بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر شہر کے مختلف نجی ہسپتالوں میں زیرے علاج جبکہ مختلف تحصیل سول ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب غریب مریض رل گے حالیہ بارشوں کے سبب حکومتی بے حسی شہر میں پینے کا صاف پانی بجلی گیس غائب زرائع کے مطابق اگر حکومتی بے حسی مزید بر قرار رہا تو بہت بڑا المیہ پیش آنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔

مزید : علاقائی