وزیر دفاع نے اسحاق ڈار کا سرشرم سے جھکا دیا، وزیراعظم لگام دیں،جہانگیر ترین

وزیر دفاع نے اسحاق ڈار کا سرشرم سے جھکا دیا، وزیراعظم لگام دیں،جہانگیر ترین

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسحاق ڈار کا سرشرم سے جھکا دیا، نوازشریف اور(ن) لیگ کی دوغلی پالیسی اب نہیں چلے گی،وزیراعظم نواز شریف وزراء کی زبان کو لگام دیں۔ خواجہ آصف کے پارلیمنٹ میں تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کہنے پر اسمبلیوں میں آئے تھے اور انہوں نے حالات سازگار بنانے کیلئے اسمبلیوں میں بلایا لیکن خواجہ آصف نے اسحاق ڈار کا سرشرم سے جھکا دیا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز شریف اور (ن) لیگ کی اب دوغلی پالیسی نہیں چلے گی۔ عدالتی کمیشن بننے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

، اس سے پہلے کہ حالات خراب ہوں نواز شریف کو چاہیے کہ وہ وزراء کی زبان کو لگام دیں۔

مزید : علاقائی