لاہور،کروڑوں کی بھارتی ادویات اور آپریشن کا سامان برآمد ،ایک گرفتار

لاہور،کروڑوں کی بھارتی ادویات اور آپریشن کا سامان برآمد ،ایک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر) محکمہ صحت کی جانب سے جعلی ، غیر معیاری اور سمگل شدہ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں پیر کی شام ڈرگ سکواڈ نے کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک کوٹھی پر چھاپہ مار کر بھارت سے سمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کی آنکھوں کی سرجری میں استعمال ہونے والی ادویات اور آپریشن کا سامان برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس پارٹی کے ہمرہ ایک خفیہ اطلاع پر کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں مذکورہ کوٹھی پر چھاپہ مار کر بھارت سے سمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کی آنکھوں کی سرجری میں استعمال ہونے والی ادویات اور آپریشن کا سامان برآمد کر لیا ہے۔ چھاپہ مار پارٹی میں محکمہ صحت کے افسران اور سمن آباد ٹاؤن کے ڈرگ انسپکٹر رانا شاہد اور پولیس اہلکار شامل تھے۔ چھاپے کی اطلاع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر بھی موقعہ پر پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے کو جعلی ، غیر معیاری اور سمگل شدہ ادویات سے پاک کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا ہے جو اس گھناؤنے کاروبار کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -