اسمبلی میں بیٹھنا ہمارا مقصد نہیں ،انتخابی دھاندلی کو بے نقاب کرینگے،محمود الرشید

اسمبلی میں بیٹھنا ہمارا مقصد نہیں ،انتخابی دھاندلی کو بے نقاب کرینگے،محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھنا ہمارا مقصد نہیں ،انتخابی دھاندلی کو کو ہر فورم پربے نقاب کرینگے،پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی کے فیصلے کے بعد ہم نے اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا اسمبلی کے اندر اور باہر اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین نے اپنی تحریک کے ذریعے حکومت کو جوڈیشنل کمیشن بنانے پر مجبور کیا ہے اور یہی ہماری جدوجہد کا اصولی فیصلہ تھا ۔قبل ازیں جب پاکستان تحریک انصاف کے ممبران پنجاب اسمبلی پہنچے تو سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ان کا استقبال کیا۔

مزید :

علاقائی -