اسد ساہی رپورٹنگ میں منفرد مقام رکھتے تھے،ڈاکٹرمغیث الدین شیخ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اسد ساہی کرائم رپورٹنگ میں منفرد مقام رکھتے تھے انہوں نے اس شعبے کو جو جدت دی وہ انہی کا خاصہ ہے‘پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کو ان کے مشن کو تقویت دے کرآگے بڑھانا چاہیے ان خیالات کا اظہارسکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز‘یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے ڈین ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے سٹی42کے کرائم رپورٹر اسد ساہی کی ناگہانی وفات پہ سکول آف میڈیا کے ایک تعزیتی اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہااسد ساہی نے کرائم رپورٹنگ کے حوالے سے جو تحقیقی کام کیا اسے کیس سٹڈیز کے طور پہ لیا جا سکتاہے۔ اجلاس کے شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔