پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، بشیر مہدی
لاہور ( جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہپنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نجی اداروں کی مشاورت سے کام کرے اس کمیشن کے قیام سے شعبہ صحت میں بہتری آنی چاہیے او ر عوام کو فائدہ ہونا چاہیے یہ درست ہے کہ ا س کمیشن کا قیام صوبے میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فرا ہمی کی جانب تاریخی اقدام ہے لیکن کی اس کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف کئے جا رہے ہیں ان اقدامات کی تعریف کی جانی چاہیے لیکن نجی ا داروں کو نظر انداز نہ کیا جائے انہیں ساتھ لے کر چلا جائے اور ان کے رائے سے شعبہ صحت میں اصلاحات لائی جائیں۔